ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیشنل ہائی وے کی توسیع،کمٹہ میں 8کیلومیٹر بائی پاس کی تعمیر

نیشنل ہائی وے کی توسیع،کمٹہ میں 8کیلومیٹر بائی پاس کی تعمیر

Sun, 19 Feb 2017 11:25:18    S.O. News Service

کاروار 18؍فروری (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے جنرل منیجر وائی ایس پرساد نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے کی توسیع کا کام بڑی تیز رفتاری سے جاری ہے۔ کارواراور بھٹکل میں فلائی اوور کے ساتھ کمٹہ میں8 کیلومیٹر بائی پاس کی تعمیرکی جائے گی۔

مسٹر پرساد نے ضلع ڈپٹی کمشنر کے ساتھ میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے کہاکہ کمٹہ میں پہلے شہر کے اندر سے ہی ہائی وے کی توسیع ہونے والی تھی، لیکن بعد میں وہاں بائی پاس کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اب اس منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔شہر کے اندر سے توسیع کو اصل منصوبے سے نکال دیا گیا ہے اور بائی پاس کو نئے منصوبے کے طور پر شامل کرلیا گیا ہے۔جسے اصل ٹھیکے دار کمپنی آئی آر بی سے ہٹ کر دوسری کمپنی کو دیا جائے گا۔

مسٹر پرساد نے بتایا کہ کاروار میں لندن برج سے آر ٹی او آفس تک اور بھٹکل میں موجودہ سڑک کو کشادہ کیا جارہا ہے جبکہ بس اسٹانڈ سے شمال اور جنوب کی طرف 400میٹر کا فلائی اوور تعمیر ہونگے۔کاروار کے چنڈیا، آمدلّی اور ارگا جیسے مقامات پر بائی پاس کے سلسلے میں پرساد نے کہا کہ اگر ریاستی سرکار زمین تحویل میں لینے کاکام انجام دیتی ہے تو پھر وہاں بھی بائی پاس کا منصوبہ بنایا جاسکتا ہے۔


Share: